منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ 4روزہ دورے پر کل کراچی پہنچیں گے

176

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ محمد افضل کل چار روزہ سندھ کے دورے پر کراچی پہنچیں گے دینی مدارس میں ختم بخاری شریف کے اجتماعات سے خطاب کریں گے 18 جامعہ الاخوان کراچی 19 منصورہ ہالا اور جامعہ حنیفیہ 20 ریاض العلوم حیدرآباد 21 کو صوبائی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کریں گے اس موقع پر جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کے منتظم حافظ حذیفہ احمد خان صوبائی جنرل سیکرٹری اصغر علی سمیجو و دیگر ان کے ہمراہ ہوں گے جبکہ حیدرآباد کی مشہور دینی درس گاہ مدرسہ عربیہ ریاض العلوم حیدرآباد ڈیتھا اسٹیشن زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام روڈ پرتقریب ختم بخاری شریف و دستار فضیلت و تکمیل حفظ القرآن کی تقریب 20 جنوری بروز پیر صبح10 بجے شروع ہوگی تقریب سے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق، سابق مرکزی نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ،صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز، جماعت اسلامی حیدرآباد کے امیر حافظ طاہر مجید، جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ محمد افضل، سندھ کے منتظم حافظ حذیفہ احمد خان و دیگر رہنما خطاب کریں گے جبکہ شیخ الحدیث مولانا عبدالصمد ختم بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیں گے مہتمم مدرسہ عربیہ ریاض العلوم حیدرآباد مولانا لیاقت علی بروھی نے تمام سابقہ طلبہ کو تقریب میں شرکت کرنے دعوت دی ہے۔