محراب پور، بھریا روڈ اور مہران ہائی وے پر ڈکیتی کی وارداتیں

44

محراب پور(جسارت نیوز)محراب پور، بھریا روڈ اور مہران ہائی وے پر ڈکیتی کی وارداتیں، محراب پورسیٹھارجہ رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر رہزنوں نے ڈکیتی واردات میں مزاحمت پر ماجد بھٹی کو زخمی کردیا اور 60 ہزار کی نقدی، قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے، بھریا روڈ پولیس تھانہ کی حدود پکا چانگ رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر گرڈ اسٹیشن کے پاس موٹر سائیکل ڈکیتی واردات دوران مزاحمت پر رہزنوں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے، کوٹ لالو پولیس تھانہ کی حدود میں مہران ہائی وے پر رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر ناظم راجپر سے پچاس ہزار کی نقدی اور قیمتی سامان چھین لیا رہزن واردات بعد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔