روہڑی کینال میں پانی کی بندی،محکمہ آبپاشی و پولیس کی ملی بھگت

43

محراب پور(جسارت نیوز)روہڑی کینال میں پانی کی بندش، مٹی مافیا محکمہ آبپاشی (انہار) پولیس ملی بھگت سے روہڑی کینال سے مٹی نکال کر بیچنے لگی، محراب پور ریگولیٹر، پھل ریگولیٹر کے مقام پر ٹریکٹر ٹرالی، ڈمپر، کرین کیساتھ آئے ہوئی پٹھان مافیا محکمہ آبپاشی (انہار)، پولیس کی آشرباد سے مٹی نکال کر بیچنے لگی۔ ذرائع کے مطابق پٹھان مافیا محکمہ آبپاشی (انہار) اور پولیس کو ایک مٹی کی ٹرالی کا 300 روپے دے رہی ہے مٹی نکالنے کے جاری مذکورہ سلسلے سے نوشہرو فیروز سے گزرنے والی روہڑی کینال کے پشتے کمزور ہو رہے ہیں جس سے شگاف کے خطرات بڑھ گئے ،انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور نوشہرو فیروز کے کوآرڈینیٹر محمد سلیم مغل کے مطابق محکمہ آبپاشی اور پولیس ملی بھگت سے روہڑی کینال سے مٹی نکالی جارہی ہے سیکڑوں ٹریکٹر ٹرالی اور ڈمپر سے رابطہ سڑکیں (لنک روڈ) پر مٹی گر رہی ہے اور حادثات کے ساتھ معمول کی ٹریفک چلانے والوں کو تکالیف کا سامنا ہے۔