گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل

64

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کی جانب سے عوامی نمائندوں کی رکنیت 2023-24 ء کے سالانہ مالی گوشوارے جمع نہ کروانے پر رکنیت معطل کردی گئی اور ای سی پی نے اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ اوراسپیکرز کو آگاہ کردیا ہے۔ گوشوارے جمع کروانے تک ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کسی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے اور اگر کسی رکن نے گوشواروں میں
غلط معلومات فراہم کیں توکارروائی ہوگی۔ معطل ارکان میں اختر مینگل، قاسم گیلانی اور طارق بشیر چیمہ سمیت 16 ارکان قومی اسمبلی، سینیٹر محمد قاسم، سینیٹر عبدالقدوس اور پنجاب اسمبلی کے 68 ارکان شامل ہیں۔ کے پی اسمبلی کے 33 اور بلوچستان اسمبلی کے 4 ارکان کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے۔