اٹک سیمنٹ نے 4.8 میگاواٹ ونڈ مل منصوبے کا آغاز کردیا

48

کراچی(کامرس پورٹر)پاکستان کا کارپوریٹ سیکٹر اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے متبادل توانائی کی جانب بڑھتا جارہا ہے، اٹک سیمنٹ نے بھی اس رجحان میں شامل ہونے والی تازہ ترین کمپنی کے طور پر 4.8 میگاواٹ کا ونڈمل پروجیکٹ کامیابی سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔لسٹڈ کمپنی نے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہمارا 4.8 میگاواٹ کا ونڈمل پروجیکٹ کامیابی سے شروع ہو چکا ہے اور 15 جنوری 2025 سے مکمل طور پر آپریشنل ہے۔اس اعلان کے بعد کمپنی کے حصص کی قیمت 3.75 روپے یا 1.67 فیصد اضافے سے 228 روپے ہوگئی۔اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ 14 اکتوبر 1981 کو پاکستان میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کی گئی۔ یہ لبنانی کمپنی فراؤن انویسٹمنٹ گروپ لمیٹڈ ہولڈنگ ایس اے ایل کی ذیلی کمپنی ہے۔ اس کی اہم کاروباری سرگرمی سیمنٹ کی مینوفیکچرنگ اور فروخت ہے۔گزشتہ ماہ یہ معلومات سامنے آئیں کہ فراؤن انویسٹمنٹ گروپ لمیٹڈ (ہولڈنگ) ایس اے ایل، لبنان پاکستان میں سیمنٹ کے کاروبار میں اپنی سرمایہ کاری کے حوالے سے اسٹریٹجک آپشنز، بشمول ممکنہ فروخت کا جائزہ لے رہا ہے۔