جامعات میں سیاسی مداخلت خودمختاری پر حملہ ہے،ایم کیو ایم پاکستان

76

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ قومی اسمبلی نے سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کی جامعات میں سیاسی مداخلت کو جامعات کی خودمختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سندھ کی جامعات میں ریٹائر بیوروکریٹس کو وائس چانسلر تعینات کرنے کے عمل کو تعلیمی معیار کو تباہی سے دو چار کرنے کے مترادف قرار دیا مزید یہ اس قسم کی کوشش تعلیمی معیارکومزید گرائے گا ۔