جماعت اسلامی کے رکن ‘ پیاسی کے سابق رہنما رفیق اعظمی انتقال کرگئے

75

کراچی ( پ ر ) جماعت اسلامی کے رکن اور پی آئی اے پیاسی یونین سابق رہنما رفیق اعظمی گْزشتہ روز انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد ماڈل کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین بھی ماڈل کالونی قبرستان میں ہوئی۔ پی آئی اے سے تعلق رکھنے والے افسران و احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پیاسی کے رہنماؤں سید محتشم علی قادری و دیگر نے ان کے انتقال پر مغفرت کی دعا اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔ مرحوم طبیعت ناساز کی وجہ سے دار الصحت اسپتال میں زیر علاج تھے۔