برادری کیلیے انچولی ایسوسی ایشن کی خدمات قابل تقلید ہیں، سینیٹر خالدہ اطیب

90
انچولی ایسوسی ایشن کی سالانہ تقریب سے سینیٹر خالدہ اطیب، سینیٹر فرحان چشتی ، پروفیسر زائمہ اسرار، مسز نصرت رضوان، سرفراز حسین عابدی، محمود ریاض ودیگر خطاب کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینیٹر خالدہ اطیب نے کہا ہے کہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی بنیاد پر معاشرے کے کمزور افراد کی مدد اور نوجوانوں کو تعلیم اور دیگر شعبوں میں حوصلہ افزائی کے لئے ایوارڈ ز اور اسکالرشپ کا اجراء خوشی کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرہ امداد باہمی اور ایثار کی بنیاد پر چلتا ہے، انچولی ایسوسی ایشن کی خدمات لائق تحسین ہیں۔وہ آج احباب انچولی میرٹھ انڈیا کی نمائندہ تنظیم انچولی ایسوسی ایشن کی سالانہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں، سینیٹر خالدہ ادیب نے کہا کہ برادری کی بنیاد پر ویلفیئر کی خدمات قابل تقلید اقدام ہے، میں ان کاوشوں پر انچولی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ذمہ داروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ انچولی ایسوسی ایشن نے برادری کے لیے رفاہی کاموں کو انجام دیے کرایک اچھی مثال قائم کی ہے جس کی اور لوگوں کو بھی تقلید کرنا چاہیے۔ سینیٹر فرحان چشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے یہاں آ کر بہت خوشی محسوس ہوئی ہے کہ یہاں پر معاشرے کے متمول افراد اپنی برادری کے کمزور افراد کا سہارا بن کر ان کو زندگی کی مشکل راہوں کو آسان بنانے میں مصروف ہیں علامہ اقبال نے کہا تھا ’’ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے اتے ہیں جو کام دوسروں کے‘‘ بے شک یہ ایک عظیم کام ہے جو دنیا اور آخرت دونوں کے لیے بہترین اجر کا باعث ہے۔تقریب سے ڈین فیکلٹی آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی یونیورسٹی پروفیسر زائیمہ اسرار ، میٹروپولیٹن اکیڈمی کی بانی مسز نصرت رضوان، انچولی ایسوسی ایشن کے سرپرست سرفراز حسین عابدی، صدر محمود ریاض صدیقی، جنرل سیکرٹری ارشد نواب،عطا الرحمن، محمد ادریس، عتیق الرحمن، سہیل افتخار، راشد اطہر،ڈاکٹر مصطفی حیدر،حافظ اعجاز،محبوب اعظم صدیقی و دیگر نے خطاب کیا۔