بیرونی حکومتیں قانونی و سیاسی معاملات سے نیوٹرل ہوں‘ بیرسٹر علی ظفر

38

اسلام آباد (آن لائن) بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ تمام بیرونی حکومتیں ہمارے قانونی اور سیاسی معاملات سے نیوٹرل ہو جائیں ۔ جوڈیشل کمیشن کی ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد ملک کے اندر بھی سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز کر دیا جائے گا۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ایک ہی سوچ اور حکمت عملی ہے کہ کہ خواہ امر یکا ، برطانیہ ، یا کوئی بھی بیرونی حکومتیں ہوں وہ ہمارے قانونی اور سیاسی معاملات سے نیوٹرل ہو جائیں ۔