۔2جنگی جہاز اور1 آبدوز بھارتی بحری بیڑے میں شامل

47

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مقامی سطح پر 2 جنگی جہازوں اور ایک آبدوز کی تیاری دفاعی صلاحیتوں میں خود انحصاری کے لیے اہم ہے۔ بدھ کو ممبئی میں بھارتی نیوی کے بیڑے میں 2 جنگی جہازوں اور ایک آبدوز کی شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم مودی کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا کی ایک بڑی سمندری قوت بن رہا ہے‘ یہ جنگی جہاز ایسے وقت میں بھارتی بحری بیڑے میں شامل ہو رہے ہیں جب نئی دہلی سوویت دور کے ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرتے ہوئے اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کر رہا ہے۔