کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے جاری ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ عباسی جیمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں تیسر ٹاؤن ٹائیگر کرکٹ کلب مجاہد جیمخانہ کو 63 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ تیسر ٹاؤن ٹائیگر کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے۔ جواب میں مجاہد جیمخانہ 210 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ پاک اسٹار گراؤنڈ پر سندھ رعنا کرکٹ کلب نے لانڈھی ٹائیگر کرکٹ کلب کو 118 رنز سے ہرا دیا۔ سندھ رعنا کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔ جواب میں لانڈھی ٹائیگر کرکٹ کلب 98 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔ تیسرے میچ میں ینگ فائٹر گراؤنڈ پر نادرن جیمخانہ نے اسٹیل ٹاون جیمخانہ کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔ اسٹیل ٹاون جیمخانہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 59 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ علی حمزہ نے 17 رنز بنائے۔ انعام الوزیر نے 17 رنز دیکر 4، نادر شاہ نے اور ریان آفریدی نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔