کراچی(کامرس رپورٹر)وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ (سابقہ شیل پاکستان لمیٹڈ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (بی او ڈی) نے زبیر شیخ کوعبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کردیا ہے۔بدھ کے روز لسٹڈ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنے نوٹس کے ذریعے پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وقار صدیقی 31 جنوری 2025 کو وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے سی ای او کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے زبیر شیخ کو کمپنی کا عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کیا ہے جس کا اطلاق یکم فروری 2025 سے ہوگا۔یاد رہے کہ منگل کو شیل پاکستان لمیٹڈ (شیل) نے اپنے نام کو باقاعدہ طور پر ’’وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ‘‘ میں تبدیل کر لیا تھا، جس کے بعد سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے نام کی تبدیلی کا سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا۔