اسٹاک مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاو کے بعد مندی کے باد ل

88
Pakistan stock market

کراچی(کامرس رپورٹر)کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج کاروباری اتار چڑھاو کے بعد مندی کے باد ل چھا گئے ،ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 959پوائنٹس کے اضافے سے 1لاکھ15ہزار773پوائنٹس کی بلند سطح سطح پر پہنچ گیا تھا بعد ازاں منافع کی خاطر مقامی انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فروخت کے دباو سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 300سے زاید پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 114,804پوائنٹس سے کم ہو کر 114,495 پوائنٹس کی پست سطح پربند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں سرمایہ کاروں کو 25ارب روپے سے زاید کاخسارہ برداشت کرنا پڑا جبکہ 49.45فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ بروکریج ہاؤسزکے مطابق آئندہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں 100بیسس پوائنٹس کی کمی ے امکانات اور کم قیمت حصص کی خریداری پر تیزی رونما ہوئی مگر کاروباری کے اختتام سے قبل تیزی مندی میں تبدیل ہو گئی۔کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 308پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 1لاکھ14ہزار495پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 99پوائنٹس کی کمی سے 30انڈیکس 36ہزار 3پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 71 ہزار438پوائنٹس سے کم ہو کر 71ہزار 318 پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 25ارب 10کروڑ76لاکھ 49ہزار 65روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم14222ا رب66کروڑ 75لاکھ 65 ہزار930روپے سے کم ہو کر 14197ارب55 کروڑ99لاکھ16ہزار865روپے رہ گیا۔