کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات واقعات میں خواتین سمیت 13افراد جاںبحق ہوگئے، کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب گیس کی لائن میں آگ لگ گئی خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واٹر پمپ چورنگی کے قریب جھگڑے میں تشدد سے55سالہ فضل الرحمن ولد عبدالمنان جاں بحق ہوگیا ۔ منگھوپیر تھانے کی حدود مائی گاڑی درگاہ کریش پلانٹ کے قریب ڈمپر سے بجری گراتے ہوئے بجری کے ڈھیر تلے دبنے سے30سالہ عبدالرزاق ولد قادر بخش جاں بحق ہوگیا ۔ شارع فیصل بلوچ کالونی کے قریب تیز رفتار سوزوکی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا موٹر سائیکل سوار جناح اسپتال میں دوران علاجزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ گلبرگ سمن آباد موڑ کے قریب نا معلوم گاڑی کی ٹکر ، 65 سالہ شخص جابحق ہوگیا۔لیاقت آباد 4 نمبر ارم بیکری کے قریب ٹریلر کی زد میں موٹر سائیکل آنے کے باعث 32سالہ نوجوان جاںبحق ہوگیا ۔نارتھ ناظم آباد ریکس بینکویٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جابحق ہوگیا ،متوفی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ناظم آباد تھانے کی حدود ناظم آباد نمبر 04 فائر بریگیڈ کے قریب عمارت سے گر کر40سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔ ایف، بی ایریاء بلاک 15 گلشن مصطفی کے قریب گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ،ماڑی پور ہاکس بے القدر ہوٹل کے قریب70سالہ معمر خاتون کی لاش ملی ۔کورنگی مدینہ کالونی گلی نمبر 9 میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی،نیو سبزی منڈی بسم اللہ مارکیٹ کے قریب 50 سالہ شخص ٹریفک حادثے میںجاںبحق ہوگیا۔ عوامی کالونی کورنگی میں بے ہوشی کی حالت میں ملنے وال 60 سالہ شخص جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ۔