کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سندھ پولیس کے 6 شہداء سمیت 48 افسران و جوانوں کو کیو پی ایم اور پی پی ایم میڈلز سے نوازا گیا۔شہداء کے میڈلز انکے ورثاء نے وصول کیے۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے پولیس افسران کو انکے کارہائے نمایاں پر داد تحسین سے متعلق سلیم واحدی آڈیٹوریم ڈی ایل برانچ کلفٹن میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔