گارڈن سے دوبچے اغوا‘پولیس تاحال سراغ لگانے میں ناکام

9

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) گارڈن ویسٹ سے 14 جنوری کو لاپتا ہونے والے دو کمسن پڑوسی بچوں کا پولیس تاحال سراغ نہیں لگا سکی، وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق گارڈن ویسٹ مکان نمبر 28/3 صدیق وہاب روڈ یسین مسجد کے قریب سے لاپتہ ہونے والے دو بچوں کی گمشدگی کا مقدمہ الزام نمبر 12/2025 گارڈن پولیس نے 364A ، R/w3-TIP ACT-2018 کے تحت درج کر لیا ۔