برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کینسر کو شکست دینے کے قریب

57

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اعلان کیا ہے کہ وہ کینسر کو شکست دینے کے قریب پہنچ گئی ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے لندن کے اس اسپتال کا دورہ کرنے کے بعد کیا جہاں انہوں نے گزشتہ سال اپنا علاج کرایا تھا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ کینسر کی علامات غائب ہوچکی ہیں اور انہوں نے اپنی پوری توجہ صحت یابی پر مرکوز کی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ اب تک معلوم نہیں کہ انہیں کینسر کی کس قسم کا سامنا ہوا۔ 43 سالہ کیٹ نے کہا کہ ہر وہ فرد جسے کینسر کی تشخیص کا تجربہ ہوچکا ہو، وہ یہ جانتا ہے کہ اسے نئے معمولات کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوتا ہے۔