لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق اور برطانیہ کے وزرائے اعظم نے 14.98 ارب ڈالر کے تجارتی پیکیج اور دو طرفہ دفاعی معاہدے پر اتفاق کرلیا۔ عراقی وزیرِ اعظم محمد شیاع سوڈانی اور ان کے برطانوی ہم منصب کیئر اسٹارمر کے درمیان ڈاؤننگ اسٹریٹ کے دفاتر میں ملاقات کے بعداس معاہدے کا اعلان کیا گیا جس میں 2024 ء سے 10 گنا زیادہ تجارت کی توقع ہے۔ اس میں عراق اور سعودی عرب کے درمیان گرڈ انٹر کنکشن پروجیکٹ کے لیے بجلی کی ترسیل کے برطانوی ساختہ نظام استعمال کرنے کے لیے 1.2 ارب پاؤنڈ کا منصوبہ اور شمالی عراق میں القیارہ فضائی مرکز کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 61کروڑ ڈالر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔برطانیہ عراق میں صاف پانی فراہم کرنے کے منصوبے میں بھی مدد کرے گا،جس کی مالیت 5.3 ارب پاؤنڈ تک ہو گی۔