تنزانیا میں ماربرگ وائرس سے 8 افراد ہلاک ہوگئے‘ عالمی ادارئہ صحت

15

جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ شمال مغربی تنزانیا میں ماربرگ وائرس کے پھیلاؤ نے 9 افراد کو متاثر کیا ہے اور ان میں سے 8 ہلاک ہوگئے ہیں۔ وائرل ہیمرجک بخار کے نتیجے میں اموات کی شرح 88 فیصد تک ہے، اور یہ اسی وائرس کی فیملی سے ہے جو ایبولا کا ذمے دار ہے اور چمگادڑوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اسے 10 جنوری کو تنزانیا کے کاگیرہ علاقے میں مشتبہ کیسز کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں جن میں سر درد، تیز بخار، کمر درد، اسہال، خون کی قے، پٹھوں کی کمزوری اور آخر میں بیرونی خون بہنے کی علامات شامل تھیں۔