سیلاب متاثرین کی بحالی میں مسلم ایڈ کا بڑا کردار ہے‘وزیرسیاحت وثقافت

47

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی میں مسلم ایڈ کا بڑا کردار ہے۔ ایسی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ انتہائی ضروری ہے۔ وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں مسلم ایڈ کی جانب سے سندھ کے اضلاع سانگھڑ اور میر پور خاص میں متاثرین سیلاب کے لیے مکانات کی تعمیر مکمل ہونے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔