جناح اسپتال میں بے ہوش خاتون سے 27 لاکھ روپے ‘ قیمتی سامان برآمد

47

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) جناح اسپتال کے گائنی وار ڈمیں بے ہوش خاتون سے 27 لا کھ روپے اور قیمتی سامان برآمد ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق صدر تھانے کی حدودمیں قائم جناح ہسپتال کے گائنی وارڈ کے باہرخاتون اچانک بے ہوش ہوگئی، خاتون سے تقریباً 27 لاکھ روپے برآمد ہوئے، سیکورٹی عملے نے رقم اپنی تحویل میں لے لی۔خاتون کو ایمرجنسی میں طبی امداد فراہم کرکے انتظامیہ نے وومن پولیس کو بھی اطلاع دی، خاتون کو کیا ہوا،اتنی بڑی رقم لے کر جناح ہسپتال میں کیا کر رہی ہے، انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔