کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد ٹائون کی جانب سے عیدگاہ گرائونڈناظم آباد میں شاندار محفل مشاعرہ اور گل داودی کے انعقاد پر چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر اور وائس چیئرمین نعمان صدیقی کی جانب سے ٹائون کے افسران و عملے کو ان کی خدمات کے اعتراف کے حوالے سے تقریب کا انعقاد، اس موقع پر منتظم مشاعرہ عرفان معطر، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، ڈائریکٹر پارکس آصف حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عماد، ڈپٹی ڈائریکٹراسپورٹس اینڈ کلچر راشد ہاشمی، انچارج اینٹی انکروچمنٹ، راشد کمال، انچارج ریسکیو عارف، محکمہ پارکس کے انتخاب، و دیگر افسران و عملے کو ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ دی گئیں، اس موقع پرچیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشاعرہ ناظم آبادکی روایت رہا ہے ہم نے مشاعرے کا انعقاد کرکے اس روایت کی تجدید کی ہے، عوام نے اس مشاعرے کو پسند کیا جس کا ثبوت عوام کی بھر پور شرکت تھی، اس مشاعرے کے ساتھ گل داودی کی نمائش نے اس پروگرام کو مزید خوبصورت کر دیا، اس بہترین پروگرام کے انعقاد کے سلسلے میں ہمارے ٹاون کے افسران و عملے نے دن رات محنت کی، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ملازمین کا حق تھا کہ ان کی کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔