خبردار! ٹنڈر اور کینڈی کرش جیسی ایپس آپ کی جاسوسی کر رہی ہیں

129

موجودہ اسمارٹ فونز کی بدولت ہم کئی ایپس اور گیمز کا استعمال کرتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان میں سے کچھ ایپس آپ کی پرائیویسی کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں

حالیہ رپورٹس کے مطابق، مقبول ایپس جیسے “ٹنڈر” اور “کینڈی کرش” آپ کی لوکیشن کی معلومات کو ریئل ٹائم میں ٹریک کر کے آپ کی جاسوسی کر رہی ہیں۔

ایک حالیہ ڈیٹا لیک نے یہ انکشاف کیا کہ “گریوی اینا لیٹکس” نامی لوکیشن ڈیٹا بروکر نے لاکھوں صارفین کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کی۔ اس میں ٹنڈر، کینڈی کرش، اور دیگر مشہور ایپس شامل ہیں جو صارفین کی لوکیشن کو ریکارڈ کرتی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، ہیکرز نے گریوی اینا لیٹکس سے کئی ٹیرا بائٹس کا ڈیٹا چوری کیا، جو کہ ایمازون کلاؤڈ ماحول سے حاصل کیا گیا تھا۔

آپ اپنے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کے لیے کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کر سکتے ہیں۔ اپنے اسمارٹ فون کی ایپس کی اجازتوں کو دوبارہ چیک کریں اور غیر ضروری اجازتوں کو غیر فعال کریں۔ اگر آپ آئی فون صارف ہیں، تو “Ask Apps Not to Track” کا فیچر استعمال کریں تاکہ آپ کی ٹریکنگ کو روکا جا سکے۔

یہ خلاف ورزی چند ہفتے پہلے فیڈرل ٹریڈ کمیشن (FTC) کے فیصلے کے بعد ہوئی، جب گریوی اینا لیٹکس اور اس کی ذیلی کمپنی Venntel پر صارفین کے لوکیشن ڈیٹا کی غیر قانونی فروخت پر پابندی لگائی گئی تھی۔

اس لیک ہونے والے ڈیٹا میں 30 ملین سے زیادہ لوکیشن ڈیٹا پوائنٹس شامل ہیں، جن میں وائٹ ہاؤس، کریملن اور کئی فوجی اڈوں کی لوکیشنز شامل ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایپس آپ کے ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کرنے میں کس قدر مہارت رکھتی ہیں۔