بلوچستان میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران جبری گمشدگیوں کا عمل تیز ہو گیا: کامران مرتضیٰ

117

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران جبری گمشدگیوں کا عمل تیز ہو گیا ہے۔

سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بلوچستان دن بدن حکومت سے دور ہوتا جا رہا ہے، جہاں احتجاج کے دوران بلوچستان کی شاہراہوں کو بند کیا جا رہا ہے۔

نئے چیف جسٹس کی تقرری کے حوالے سے کامران مرتضیٰ کو پارلیمانی کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا۔

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مچھ میں کئی دن تک حکومت کی رٹ کا فقدان رہا، جس کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اپنے بچوں کے معاملات میں بے راہ روی دیکھیں، لیکن انسانیت کے تقاضوں کے مطابق آپ انہیں قتل نہیں کرتے۔

کامران مرتضیٰ نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں حالات اب اس قدر خراب ہو چکے ہیں کہ رات کے وقت ژوب اور لورالائی جیسے علاقوں سے گزرنا بھی ممکن نہیں رہا۔