عمران خان کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر سزا دی جا رہی ہے، عظمی بخاری

95

لاہور (اآن لائن) پنجاب کی وزیر اطلاعات وثقافت عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر سزا دی جا رہی ہے ۔ ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس کا فیصلہ ان کی آ نکھ نہ کھلنے کی و جہ سے نہیں سنایا جا سکا۔ نو مئی کے ملزمان کو ا پنے کئے کی سزا ضرور ملنی چاہیے ، صوبائی کابینہ نے ہندو میرج ایکٹ کی منظوری دیدی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیر اعلی پنجاب دن رات عوام کے فلاحی منصوبوں میں مصروف ہیں ۔ پنجاب کابینہ نے ہندو میرج ایکٹ کی منظوری دے دی ہے ، ہندو میرج ایکٹ رولز کی منظوری کے علاوہ گاڑیوں کی 6 ماہ میں رجسٹریشن کی منظوری بھی دی گئی ہے۔