حیدرآباد ،ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،عوام پریشان

83

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریب عوام سے علاج و معالجے کی سہولت بھی ناپید کر دی، غریب عوام ادویات مہنگی ہونے کے باعث علاج کرانے سے قاصر، ادویات میں 300 فیصد اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دیں، ایک تو پہلے ہی غریب عوام مہنگائی کے دلدل میں پھنسی ہوئی ہے، حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر کے عوام کو زندہ درگور کر دیا۔ ادویات کی بڑھتی قیمتوں پر عوام کا کہنا ہے کہ ایک تو غریب پہلے ہی بیروزگاری کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کھانے سے قاصر ہے، دوسری جانب مہنگائی نے عوام کی کمر توڑدی اور فاقہ کشی عوام کا مقدر بنی ہوئی ہے، ہر اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے جس کی وجہ سے عوام کا جینا مشکل ہو گیا اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کومزید مفلوج کر دے گا۔ عوام نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ عوام پر ترس کھائیں اور ادویات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ فوری واپس لے کر جینے کا حق دیا جائے کیونکہ مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید بوجھ بڑھ گیا ہے، میڈیکل ڈیوائسز پر بھی 70 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا اور مہنگائی کی شرح کئی سال کی کم ترین سطح پر لانے کے دعوے کرنے والی حکومت کے اس اقدام کی وجہ سے ملک میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو اہے۔