کوئٹہ(نمائندہ جسارت)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے، قومی شاہرائیں سال بھر بن درہتی ہے، مرکزی حکومت مفاہمت کی پالیسی اپناتے ہوئے پی ٹی آئی کے ساتھ نامعنی مذاکرات کرے۔نیشنل پارٹی کے سینیٹر جان محمد بلیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرپیغام دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت ناکام ہوچکی ہے حکومت عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں رکھتی بلوچستان میں لاپتا افراد کو بازیاب آپریشن بند کیا جائے۔جان بلیدی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی شاہرائیں سال کے 12 مہینے بند ہوتی ہیں مرکزی حکومت مرکزی حکومت قومی مفاہمت کی پالیسی اپناتے ہوئے پی ٹی آئی سے بامعنی مذاکرات کرنی چا ہیے۔