بطور قوم ہماری ترجیحات تبدیل ہوتی جارہی ہیں، شرجیل میمن

39

کراچی(آن لائن)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بطور قوم ہماری ترجیحات تبدیل ہوتی جارہی ہیں، حادثات کی وجہ سے انسان اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں، کچھ معذوری کا شکار ہوتے ہیں، ہماری ترجیح یہ ہونی چاہیے کہ کسی طرح انسان ذات کی خدمت کی جا سکتی ہے، روڈ سیفٹی جیسا منفرد خیال انسان ذات کی خدمت سے واقف ذہنوں میں آتا ہے۔