اسلام آباد (آن لائن)حکومتی اور تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے کیفے ٹیریا میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں نے ملاقات کی ہے ، اس دوران حکومتی اور اپوزیشن کے اراکین نے تنخواہیں بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھوں گا ،ملاقات کے دوران قومی اسمبلی میں قانون سازی اور حکومت اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ۔