بھارتی گجرات میں درگاہ اور مسلمانوں کے 200مکانات مسمار

91

نئی دہلی (صباح نیوز) مسلمانوں کے گھروں، مساجدپر بلڈوزر کے زریعے انہدامی کارروائی پر عدالت عظمیٰ کی پابندی کے باوجود بھارتی ریاست گجرات میں درگاہ حضرت پنج پیر اور 200 مکانات مسمار کر دیے گئے ہیں ۔مسلمانوں کے محلوں اور عبادت گاہوں اورمذہبی مقامات کے خلاف انہدامی کارروائی جاری ہے۔عدالت عظمیٰ کی پابندی کے باوجودگجرات میں پچھلے کئی دنوں سے بلڈوزر کی کاروائی جاری ہے۔ دوارکا ضلع کے اوکھا میں درگاہ حضرت پنج پیر کو انتظامیہ نے مسمار کر دیا ہے۔