ہر گلی میں ماسٹرز ڈگری والے بے روزگار موجود ہیں،سردار شاہ

31

کراچی (آن لائن)وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم صوبوں کا کام ہے صوبوں نے ہی کام کرنا ہے۔وفاق نے اسکولوں کی بحالی کے لیے 5 ارب روپے دیے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ تعلیم کا سیکٹر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، وفاق عملی طور پر بھی ہمیں سپورٹ کرے۔