ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ،پریمئر اسپورٹس، بلال فرینڈز، فیصل جمخانہ کی کامیابی

83

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ اسٹوڈنٹس اسپورٹس گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں پریمیئر اسپورٹس نے العمران کرکٹ کلب کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ العمران کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔ عمیر احمد نے 9 چوکوں کی مدد سے 77 اور فرید نے 22 رنز بنائے ۔ صائم اقبال، محمد اقبال اور انس خالد نے 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں پریمیئر اسپورٹس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 217 رنز بنا لیے ۔ جواد خان نے 70 فرحان خان نے 51 رنز بنائے۔ لانڈھی جمخانہ گراؤنڈ پر بلال فرینڈز نے شالیمار کرکٹ کلب کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ شالیمار کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 117 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ شہزر خان نے 30 اور محمد سمیع نے 20 رنز بنائے۔ جنید خان اور دانیال احمد نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں بلال فرینڈز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنا لئے۔ جنید خان نے 26، شہزاد خان نے 23رنز بنائے۔