حکومت نے ایک ہفتے میں 277 ارب روپے کا قرضہ اتار دیا

37

کراچی(کامرس رپورٹر)حکومت نے ایک ہفتے میں 277 ارب روپے کا قرضہ اتار دیا۔اسٹٹ بینک ا?ف پاکستان کے مطابق مالی سال 25ء میں حکومتی قرض ادائیگیاں 2.64 کھرب روپے ہوگئیں،بجٹ سپورٹ کی ہفتہ وار قرض ادائیگی 272.64 ارب روپے تھی، کموڈیٹی آپریشنز کی ہفتہ وار قرض ادائیگی 5.24 ارب روپے رہی، اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے 62.3 کروڑ روپے کا دیگر قرض لیا گیا۔مالی سال 25ء میں تاحال بجٹ سپورٹ کی مجموعی قرض ادائیگی 2.42 کھرب روپے ہے، اسٹیٹ بینک مالی سال 25ء میں کموڈیٹی آپریشنز کی ادائیگیاں 222 ارب روپے رہیں،حکومت کی دیگر قرض ادائیگیاں 1.67 ارب روپے ریکارڈ ہوئیں، مالی سال 25ء میں حکومت نے اسٹیٹ بینک کو 733 ارب روپے قرض ادا کیا،وفاقی حکومت نے مرکزی بینک کو 76 ارب روپے، صوبائی حکومتوں نے 625 ارب روپے ادا کیے۔