آسٹریلین اوپن، نوویک جوکوچ کا سنگل میں فاتحانہ آغاز

59

میلبورن(اسپورٹس ڈیسک)اطالوی ٹینس اسٹار، دفاعی چمپئن اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر اور سربین ٹینس اسٹار اور 24 گرینڈ سلام کے فاتح نوویک جوکووچ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ دفاعی چمپئن اٹلی کے جینک سنر نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں چلی کے حریف کھلاڑی نکولس جیری فلول کو شکست دی جبکہ سربین ٹینس اسٹار نوویک جوکووچ نے پہلے میچ میں امریکی حریف کھلاڑی نشیش بسواریڈی کو مات دی ۔ آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 113 واں میگا ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں اطالوی ٹینس اسٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چلی کے حریف کھلاڑی نکولس جیری فلول کو ٹائی بریک پر اسٹریٹ سیٹس میں 6-7 (2-7)،6-7(5-7) اور 1-6 سے نہ صرف شکست دی بلکہ ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کیلیے کوالیفائی کرلیا۔ جینک سنر کا دوسرے رائونڈ میں مقابلہ میزبان حریف کھلاڑی ٹرسٹن سکولکیٹ سے ہوگا۔ ایک اور میچ میں سربین ٹینس اسٹار اور 24 گرینڈ سلام کے فاتح نوویک جوکووچ نے مینز سنگلز ابتدائی رائونڈ میچ میں امریکی حریف کھلاڑی نشیش بسواریڈی کو 6-4، 3-6، 4-6 اور 2-6سے ہرا دیا۔