کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے سیل کی جانے والی عمارت کو بلڈر کی جانب سے دوبارہ توڑنے کیلیے ایکسویٹر لگا دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کھارادر پولیس کو وزیر ثقافت و سیاحت سندھ نے عمارت کو سیل کرکے بلڈر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست داخل کی تھی۔ پولیس کی جانب سے مقدمے کے بجائے بلڈر کی سر پرستی کرتے ہوئے عمارت گرائی جارہی ہے، تاحال ایس ایس پی سٹی اور ایس ایچ او کھارادر نے مقدمہ درج نہیں کیا ،بلڈر عمارت گرانے میں مصروف ہے ۔