صومالیہ: فوج اور داعش کے درمیان جھڑپوں میں 20جنگجو ہلاک

79

موغادیشو (انٹرنیشنل ڈیسک) صومالیہ کے صوبے پورٹ لینڈ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گرد تنظیم داعش کے ارکان کے درمیان جھڑپ میں 20 دہشت گرد مارے گئے۔ حکام نے بتایا کہ المسکاد پہاڑوں میں سیکورٹی فورسز اور داعش کے درمیان جھڑپ ہوئی،جس میں 2 فوجی ہلاک اور 20 دہشت گرد مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ داعش کے کارندو ں نے ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا،جن میں سے 9ڈرون تباہ کردیے گئے۔