ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ابوظبی میں اماراتی ہم منصب شیخ محمد زاید النہیان سے ملاقات کی،جس میں دونوں ممالک کے درمیان معیشت، سرمایہ کاری، ترقی، قابل تجدید توانائی اور موسمیاتی کارروائی کے حوالے سے تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر دونوںممالک کے اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے۔