کانگو: سال کے پہلے ہفتےمیں منکی پاکس سے 20ہلاکتیں

72

کنشاسا (انٹرنیشنل ڈیسک) جمہوریہ کانگو میں منکی پاکس کی وبا کی وجہ سے 2025 ء کے پہلے ہفتے کے دوران 20 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ وزارت صحت نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 2024 ء میں ایم پاکس سے متاثر 66 ہزار 63 افراد کا علاج کیا گیا۔ ان میں سے14 ہزار 417 میں ایم پاکس کی تشخیص ہو گئی ،جب کہ ایک ہزار 366 مریض بیماری کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ۔ ادھر مغربی افریقی ملک سیرالیون میں بھی 2 افراد میں تشخیص کی گئی۔