فواد عالم کے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل

104

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کر لیے۔

یہ سنگ میل انہوں نے پریذیڈنٹ کپ کے میچ کے دوران عبور کیا۔ فواد عالم نے 323 اننگز میں 15000 رنز بنائے، جس میں 75 نصف سنچریاں اور 44 سنچریاں شامل ہیں۔

فواد عالم یہ کارنامہ انجام دینے والے 20 ویں پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔

یاد رہے کہ فواد عالم پاکستان کی جانب سے 19 ٹیسٹ، 38 ون ڈے، اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔