کوئٹہ‘ اسپتالوں میں جاری بائیکاٹ سے مریض اذیت کا شکار

125
کوئٹہ: ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث سول اسپتال میں او پی ڈی بند ہے جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے 
کوئٹہ: ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث سول اسپتال میں او پی ڈی بند ہے جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے 

کوئٹہ‘ اسپتالوں میں جاری بائیکاٹ سے مریض اذیت کا شکار
کوئٹہ: بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے اسپتالوں میںجی ایچ اے کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں او پی ڈی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس کی سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز اور نان ایمرجنسی آپریشن تھیٹر سروسز کا بائیکاٹ کاسلسلہ ایک بار پھر سے جاری و ساری ہے، جس کی وجہ سے گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کے باعث اسپتالوں میں آئے ہوئے مریض سخت اذیت کا شکار ہیں۔
مذکورہ صورتحال کے پیش نظر گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ رہنماﺅں کی گرفتاری اور درج مقدمات پر بائیکاٹ کیا جا رہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات نہیں مانے جائیں گے اس وقت تک ہڑتالوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اسپتال آئے اذیت کا شکار ایک شخص نے کہا ہے کہ مسلم باغ سے مریض لے کر آیا ہوں، مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ یہاں بی ایم سی اسپتال میں کوئی ڈاکٹر ہی نہیں، جس کی وجہ سے لوگ اپنے پیاروں کا علاج سرکاری اسپتالوں میں کرانے کے بجائے اب نجی اسپتالوں سے کرا رہے ہیں۔