ٹرانس جینڈرز کی کھیلوں میں شرکت پر پابندی کا بل منظور

138

امریکی ایوانِ نمائندگان نے ٹرانس جینڈرز ایتھلیٹس کو خواتین کھیلوں میں شرکت سے روکنے کا بل منظور کرلیا

امریکی ایوانِ نمائندگان نے خواتین اسپورٹس میں ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کی شرکت پر پابندی کے بل کو اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بل کے حق میں 218 ووٹ ڈالے گئے، جن میں دو ڈیموکریٹس کے ووٹ بھی شامل تھے۔ تاہم، یہ بل سینیٹ میں پیش کیا جانا باقی ہے، جہاں اس کے قانون بننے کے امکانات کم ہیں۔

بل کی منظوری کے بعد، ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کو ان اسکولوں یا یونیورسٹیوں کی خواتین ٹیموں میں حصہ لینے سے روک دیا جائے گا، جو فیڈرل فنڈنگ حاصل کرتی ہیں۔

ادھر رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی صدارت کے دوران فوج سے ٹرانس جینڈر ملازمین کو نکالنے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر سکتے ہیں، جس سے ہزاروں حاضر سروس اہلکار برطرف ہو سکتے ہیں۔

یہ بل اور ممکنہ اقدامات امریکہ میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے حقوق اور مساوات کے حوالے سے گرما گرم بحث کا سبب بن رہے ہیں۔