پنجاب حکومت 3 کروڑ روپے تک بلا سود قرض دیگی،عظمیٰ بخاری

165
The defeat

  لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو انقلاب کے نام پر بغاوت ہوئی،واقعے میں ملوث ملزموں کو سزا ملےگی، بانی پی ٹی آئی نے اختیارات کا غلط استعمال کیا،وہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا سامنا کرنے سے کیوں  کترارہے ہیں؟  انہیں عدالت میں مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔

 صوبائی وزیرعظمیٰ بخاری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں جس کا سہرا وزیراعلیٰ مریم نواز کوجاتا ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو کاروبار کے لیے قرضےفراہم کیے جائیں گے۔ گنے اور کپاس کی  پیدوار بڑھانے کے لیے اقدامات کرینگے جب کہ آسان کاروبار کارڈ سے 3 کروڑ روپے تک بلا سود قرض دیاجائیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی کابینہ نے ہندو میرج ایکٹ رولز کی منظوری کے علاوہ گاڑیوں کی 6 ماہ میں رجسٹریشن کی منظوری بھی دیدی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب موٹرسائیکل کی رفتار60 کلومیٹر سے زائد نہیں ہو گی اور کمپنیوں کو کہا جائے گا کہ نئی موٹرسائیکل کی رفتار 60 کلومیٹر سے زائد نہ ہو۔

عظمی ٰ بخاری نے کہاکہ  پنجاب کی سڑکوں پر بہت جلد برقی گاڑیاں رواں ہوجائیں گی اور آئندہ دو سے تین روز میں 28 الیکٹرک بسیں لاہور پہنچنے والی ہیں۔

 ان کا کہنا تھاکہ  ڈبل ڈیکر بسوں کے لیے نئے ڈپوز بنائے جائیں گےاور ایک لاکھ اسٹارٹ اپس کو اس سال شروع کیا جائےگا،کاٹن و گنے کی پیداوار کو بھی مانیٹر کیا جائے گا۔  صوبائی وزیر نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ  ان کے دور میں نوجوانوں کے ہاتھوں میں پیٹرول بم تھمائے گئے