کویت میں شب معراج پر 3دن کی تعطیلات

112

کویت سٹی:کویت میں حکومت نے شب معراج کے سلسلے میں تعطیل کا اعلان کیا ہے اور 27 جنوری کی اس عام تعطیل کو 30 جنوری کو منتقل کرکے  شہریوں کو آرام دہ ویک اینڈ فراہم کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق کویتی کابینہ نے شبِ اسرا و المعراج کے موقع پر عام تعطیل کو 27 جنوری (پیر) سے منتقل کرتے ہوئے 30 جنوری (جمعرات) کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو مذہبی تہوار کے ساتھ طویل ویک اینڈ (چھٹیاں منانے) کا موقع فراہم کرنا ہے۔

ان تعطیلات کا دورانیہ جمعرات 30 جنوری سے ہفتہ یکم فروری تک (تین دن) ہوگا۔

سرکاری بیان کے مطابق کویتی حکومت نے کہا ہے کہ یہ اقدام مذہبی تقریبات اور عوامی سہولت کے درمیان توازن پیدا کرنے کی عکاسی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ شب معراج اسلام میں خاص اہمیت کا حامل واقعہ ہے، جب اللہ کے محبوب نبی اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد الحرام سے مسجد اقصیٰ اور پھر وہاں سے آسمانوں تک کا سفر کیا تھا۔