سیاسی مذاکرات جاری،اس کاعدالتی فیصلے سے تعلق نہیں:بیرسٹر گوہر

228

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین  بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ سیاسی مذاکرات  جاری ہیں اور اختلافات کو جلد ختم ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان کا اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مذاکرات ملک میں سیاسی نظام مستحکم کرنے کے لیے بہتر ہیں، سیاسی مذاکرات ہورہے ہیں اور ٹیبل پر مذاکرات ہونے چاہئیں،16 جنوری کو اگلی نشست مذاکرات کی ہوگی، پی ٹی آئی پُرامید ہے کہ اختلافات  جلد ختم  ہو جائیں گے۔

 چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا ہے کوئی ڈیل نہیں ہورہی،2 نکات پر مذاکرات ہوں گے، مینڈیٹ کے حوالے سے اپنے مؤقف پر قائم ہیں، درخواستیں التوا پر ہیں،4 ماہ کے اندر مینڈیٹ پر فیصلہ ہونا چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ عدالت نے فیصلہ دینا ہی تھا تو کچھ انتظار کرلیتے، فیصلے کا تعلق مذاکرات کے ساتھ نہیں  ہونا چاہیے اورنہ ہے ،عمران خان آگ لگانے کیلئے نہیں، عوام کو حقوق دینے اور عدلیہ کو آزادکرنے کے لیے باہر آئیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ، مذاکرات کے لیے کارکنان کی رہائی اور کمیشن کا قیام دو نکات ہیں