غزہ میں 7 اکتوبر 2023ء کو شروع ہونے والی اسرائیلی افواج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور اسکولوں پر صیہونی فوج کی جانب سے کی گئی بم باری کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 50 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے حملوں کے نتیجے میں الممال اسٹریٹ میں 7 جبکہ صلاح الدین الایوبی اسکول میں 5 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 46 ہزار 600 تک پہنچ گئی ہے، جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔
غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 109660 سے تجاوز کر گئی ہے۔