وزیر خزانہ کارواں برس چینی کرنسی پر مبنی یوان بانڈ جاری کرنیکا اعلان

102

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے رواں برس چینی کرنسی پرمبنی یوان بانڈ جاری کرنے کااعلانٍ کیا ہے۔مالیاتی خبر رساں ادارے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہآنے والے 6سے 9ماہ کی مدت میں چینی سرمایہ کاروں سے200سے لے کر250ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرنے کی منصوبہ بندی ہے، ملکی جی ڈی پی میں جون تک 3.5 فیصد اضافہ ہوگا، آئی ایم ایف ٹیم اگلے
ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔محمداورنگزیب کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ پروگرام میں طے کردہ شرائط کے حصول میں پرعزم ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ 50 برس میں پاکستان قرض کے25 پروگرام کرچکا ہے، قرضوں کے اس چکر کے خاتمے کے لیے ہمیں توانائی، ٹیکس محصولات کے حصول اور ریاستی ملکیتی اداروں کی بہتری سمیت کلیدی شعبوں میں اصلاحات کا عمل آگے بڑھانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات، ترسیلات زر اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، کلی معیشت کی صورتحال مستحکم ہے، اب ہمیں پائیدار نمو پر اپنی توجہ مرکوز کرنا ہے، ہمیں معیشت کے ڈی این اے کو تبدیل کرنا ہے،معیشت کو برآمدات پر مبنی نمو کی بنیاد پر استوار کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔