ٹنڈوجام،جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیاں تیز انتظامیہ خاموش

74

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) ایم جی ہوٹل کے قریب سے مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر زیبر جمالی سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے، گوٹھ ابڑی کے لنک روڈ سے موٹر سائیکل چھین لی گئی، جبکہ صوبہ خان مگسی کے رہائشی صدام حسین سے رکشا چھینے کی کوشش کی گئی، اس کے مذاحمت کرنے پر اسے شدید زخمی کرکے مسلح افراد فرار ہو گئے، لنک روڈ اور مین روڑ میر پورخاص حیدرآباد ہائی وے پر مسافر سفر کرتے ہوئے اپنے آپ کو بالکل غیر محفوظ سمجھتے ہیں، جبکہ اس ہائی وے پر ایک ڈی ایس پی آفس اور 3 تھانے بھی موجود ہیں لیکن اس کے باوجود یہاں لوٹ مار کی وارداتیں معمول کا حصہ بنتی جارہی ہیں اور انتظامیہ خاموش ہے۔ زبیر جمالی نے کہا ہے کہ وہ انتظامیہ کی اس بے حسی پر اپنے گائوں والوں کے ہمراہ میرپور خاص حیدرآباد ہائے پر دھرنا دیں گے اور ایس ایس پی اور کمشنر حیدرآباد سے مطالبہ کریں گے کہ وہ ٹنڈوجام میں لوگوں کے سفر کو اور جان ومال کو تحفظ فراہم کریں۔