گولارچی (نمائندہ جسارت) معروف سرجن و سماجی شخصیت ڈاکٹر شوکت علی پہنور اور لیاقت یونیورسٹی کی زنانہ امراض کی ماہر پروفیسر ڈاکٹر انیلا شوکت پہنور کی کاوشوں سے ایمان پولی کلینک میں ایک روزہ میگا فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف طبی شعبوں کے ماہرین نے 1155 سے زائد مریضوں کے مفت چیک اپ کیے اور ادویات فراہم کیں، جبکہ 250 مفت الٹرا ساوْنڈ، 275 افراد کے آنکھوں کا معائنہ کیا گیا، 75 مریضوں کی قوت سماعت کے ٹیسٹ کیے گئے، 350 مریضوں کے مفت شوگر ٹیسٹ اور HB ٹیسٹ کیے گئے، میگا فری میڈیکل کیمپ میں جگر کے مشہور A پروفیسر ڈاکٹر نندلال سیرانی، معروف جنرل سرجن A پروفیسر ڈاکٹر شاہنواز کھٹی، بچوں کے ماہر ڈاکٹر عبدالرزاق سومرو، جلدی امراض کی ماہر ڈاکٹر نازیہ میمن، فزیو تھراپی اسپیشلسٹ ڈاکٹر سمیرا خان، ڈاکٹر مریم، زنانہ اور جنرل الٹرا سائونڈ کی ماہر ڈاکٹر ماروی مہیسر، گائنی کی ڈاکٹر سونھن میمن، آنکھوں کے مشہور اسپیشلسٹ اور عینک ساز عادل خان اور کراچی کے معروف قوت سماعت ٹیسٹ PTA کے ماہر فیاض خان نے خدمات انجام دیں، میگا فری میڈیکل کیمپ سے تعلقہ بھر کے مریضوں کی بڑی تعداد نے استفادہ حاصل کیا، ایمان پولی کلینک کی انتظامیہ کی جانب سے دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔