سعودی عرب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

88

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکام نے طوفانی بارش، تیز ہوائیں چلنے اور ژالہ باری سے خبردار کردیا۔ قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا تھا کہ 4گھنٹوں میں طوفانی بارش ، جھکڑ چلنے اور تیز آندھی چلنے کا امکان ہے۔ اس دوران حد نگاہ میں کمی اور بعض علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔ بارش سے سابیا ، ابو عریش ، الحارث ، الدائر ، فیفا اور ہاروت کے علاقے متاثر ہوسکتے ہیں۔ حکام کی جانب سے ان علاقے کے لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں۔ یاد رہے سعودی عرب میں گزشتہ ایک ہفتے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔