کراچی(کامرس رپورٹر)کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحا ن دیکھا گیا،کے ایس ای 100 انڈیکس900پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ 113,200پوائنٹس سے بڑھ کر 114,200 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 132ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم14362ارب روپے سے تجاوز کر گیا اور 62.36فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیرکو آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کیمیکل، کمرشل بینکوں، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں اور او ایم سیز سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی جس کی وجہ سے تیزی کا رجحان برقرار رہااورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 982.77 پوائنٹس یا 0.87 فیصد اضافے سے 114,230.06 پوائنٹس پر بند ہوا۔ماہرین کے مطابق مارکیٹ اگلی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا انتظار کررہی ہے اور توقع ہے کہ اسٹیٹ بینک شرح سود 100 بی پی ایس کی کٹوتی سے 12 فیصد پر لے آئیگا دوسری جانب نتائج کا سیزن جلد ہی شروع ہونے کی امید ہے، جہاں بینکوں کی ادائیگیوں سے سرمایہ کاروں کا موڈ بہتر ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ بلندیوں کے سابقہ ریکارڈکو بھی توڑ سکتی ہے۔ اگرچہ گزشتہ ہفتے کے دوران پی ایس ایکس فروخت کے دباو ¿ میں رہا اور بھاری نقصانات کے ساتھ گہرے منفی زون میں بند ہوا کیونکہ سرمایہ کاروں نے دستیاب مارجن پر اپنی ہولڈنگز کو فرخت کرنے کا انتخاب کیااور انیڈکس 4300پوائنٹس کو لوز کر گیا تھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای 100انڈیکس982پوائنٹس کے اضافے سے1لاکھ14ہزار230پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح272پوائنٹس اضافے کیساتھ 30انڈیکس 35ہزار983پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس70ہزار317پوائنٹس سے بڑھ کر70ہزار975پوائنٹس پر بند ہوا۔